عروج میں اگر نظریں نیچی اور لہجہ نرم ہو تو زوال میں تکلیف کم ہوتی ہے


.راستہ ایک ہی تھا حضرت موسٰیؑ گزر گئے اور فرعون ڈوب گیا۔ بھروسہ راستے پر نہیں اللہ پر کرو


سمجھدار عورت اجڑے ہوئے گھر کو آباد کرتی ہے جبکہ نا سمجھ عورت اچھے بھلے آباد گھر کو برباد کر دیتی ہے۔


کبھی کبھی جو لوگ ہمیں بے وقوف سمجھ رہے ہوتے ہیں دراصل ہم ان کی ہوشیاریوں کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں


جو انسان پہلے سے ٹوٹا ہوا ہو پھر اسے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ سامنے والا اسے مزید کتنا توڑے گا۔


کون کیا کر رہا ہے، کیسے کر رہا ہے ، اور کیوں کر رہا ہے، ان سب سے آپ جتنا دور رہو گے اتنا ہی خوش رہو گے


انسان ہونا، ہمارا انتخاب نہیں قدرت کی عطا ہے– لیکن،، اپنے اندر انسانیت بنائے رکھنا ہمارا انتخاب ہے۔


کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی جیسی ہے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔


ہر لکھی ہوئی بات کو ہر پڑھنے والا نہیں سمجھ سکتا کیونکہ لکھنے والا احساس لکھتا ہے اور پڑھنے والا صرف الفاظ پڑھتا ہے


پرانے لوگے عقلمند تھے تعلقات سنبھالتے تھے۔ پھر لوگ پریکتیکل ہو گئے تعلق سے فائدہ نکالنے لگے۔ اور اب لوگ پروفیسنل ہو گئے ہیں فائدہ ہو تو تعلق رکھتے ہیں


Latest Posts


Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top