کون کیا کر رہا ہے، کیسے کر رہا ہے ، اور کیوں کر رہا ہے، ان سب سے آپ جتنا دور رہو گے اتنا ہی خوش رہو گے
تعلیم جس کے اندر داخل ہوتی ہے وہ سادگی اختیار کرتا ہے۔ اور جس کے اوپر سے گزر جاتی ہے وہ ماڈرن بن جاتا ہے
پریشانی تذکرہ کرنے سے بڑھتی ہے، خاموش رہنے سے کم ہو جاتی ہے، صبر کرنے سے ختم ہو جاتی ہے اور اللہ کا شکر ادا کرنے سے خشی میں بدل جاتی ہے
زندگی کی سچائی کو سمجھنا کوئی بہت مشکل نہیں ہے۔ جس ترازو میں دوسروں کو تولتے ہو کبھی خود بھی اس میں بیٹھ کر دیکھو۔
انسان کا غصہ بھی عجیب ہے وہ اپنے سے بڑے اور طاقتور کے سامنے تو غصہ پر قابو پالیتا ہے لیکن اپنے سے چھوٹے اور کمزور پر غصہ کرنے میں دیر نہیں کرتا۔
- Kurulus Osman Episode 168 With Urdu Subtitlesکورولوس عثمان: قسط 167 کا تعارفکورولوس عثمان ترکی کی تاریخی سیریز میں سے ایک بن گئی ہے، جو ڈیریلیس ارتغرل کی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورولوس عثمان قسط 167 مزید سنسنی خیز لمحے پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے، جہاں عثمان بیے سیاسی اور فوجی چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں جو عثمانی سلطنت… Read more: Kurulus Osman Episode 168 With Urdu Subtitles
- Sultan Muhammad Fateh Season 2 Episode 21 with Urdu Subtitlesسلطان محمد فاتح سیزن 2 قسط 21 اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ قسط 21 قسطنطنیہ کے محاصرے کے قریب آتے واقعات کی کشیدگی کو مزید بڑھا دیتی ہے، جہاں کہانی کے اہم کرداروں کے مقاصد، خواہشات، اور انتقام کی کہانیاں کھل کر سامنے آتی ہیں۔ وزیر جَنالی اپنی ذاتی دشمنی میں رِزّو کے پیچھے پڑ… Read more: Sultan Muhammad Fateh Season 2 Episode 21 with Urdu Subtitles
کچھ لوگوں کے سینے میں دل کی جگہ کیلکولیٹر ہوتا ہے ہاتھ ملانے سے پہلے حساب لگالیتے ہیں کہ اس بندے سے کتنا فائدہ ہونا ہے
ماچس کی تیلی کا سر تو ہوتا ہے مگر دماگ نہیں ہوتا اس لیے ذراسی رگڑ پر بھڑک اٹھتی ہے مگر انجام یہ ہوتا ہے کہ اپنی ہی آگ میں جل کر ختم ہو جاتی ہے۔ حاسد کی مثال بھی بالکل ایسی ہی ہے
اللہ بندے کو تب اکیلا کرتا ہے جب وہ چاہتا ہے کہ پیچھے بس وہ اور اس کا بندہ رہ جائےاور میں یہ سوچتا ہوں کہ یہ کیسا خوش نصیب بندہ ہے جسے اتنا بڑا رب جو کل کائنات کا خالق و مالک ہے بس اپنے لیے چاہتا ہے۔ بندہ سمجھتا ہے کہ میرا کوئی بھی نہیں ہے مجھ سے کسی کو محبت نہیں ہے کوئی میری پرواہ نہیں کرتا لیکن دراصل اس کی پرواہ وہ کرتا ہے جو ہر چیز سے بے پرواہ ہے کتنی خوبصرت تنہائی ہے جو ایک فرمان کو اتنے بڑے بادشاہ کے قرب کا موقع دیتی ہے اور وہ کیسا بدنصیب انسان ہے جو پھر بھی انسانوں کی فکر کرتا ہے۔
سخت سے سخت الفاظ بولتے وقت ہمیں یہ یاد نہیں رہتا کے سننے والے کو یہ الفاظ کب تک یاد رہیں گے اس لیے جب بولیں سوچ سمجھ کر بولیں۔
سادگی کے ساتھ زندگی گزاریے، زندگی جتنی سادہ ہوگی ۔ پریشانیاں اتنی ہی کم ہوں گی۔ اللہ پاک ہم سب کو عاجزی اور انکساری والی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے